فواد چوہدری کا کہنا الیکشن کمیشن نے ان کے استعفے منظور نہیں کئے حقائق کے بر عکس ہے، ترجمان 

فواد چوہدری کا کہنا الیکشن کمیشن نے ان کے استعفے منظور نہیں کئے حقائق کے بر ...

  

  

 اسلام آباد (این این آئی) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ فواد چوہدری کی طرف سے یہ کہنا کہ الیکشن کمیشن نے ان کے استعفی منظور نہیں کئے حقائق کے برعکس گمراہ کن بیان ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ایک بھی استعفیٰ موصول نہیں ہوا تاہم موجودہ سپیکر کی طرف سے 11 ممبران قومی اسمبلی کے استعفے موصول ہوئے جن کو ضابطہ کے تحت منظور کرکے الیکشن شیڈیول جاری کر دیا گیا کیونکہ آئین کے مطابق کمیشن 60 دن کے اندر ان نشستوں پر الیکشن کرانے کا پابند ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر کی جانب سے جب بھی استعفے موصول ہوں گے اس پر قانون اور ضابطے کے مطابق عمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ  اگر سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے استعفے موصول ہی نہ ہو تو منظور کرنے کا نہ تو سوال پیدا ہوتا ہے نہ ہی الیکشن کمیشن اس کا مجاز ہے۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ آخر -