غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے ڈرون  حملے میں 2 فلسطینی شہید،19 زخمی 

غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے ڈرون  حملے میں 2 فلسطینی شہید،19 زخمی 

  

 غزہ (این این آئی)غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 19  زخمی ہو گئے ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے غزہ شہر میں واقع برج فلسطین نامی عمارت پر میزائل حملہ کیا۔اسرائیلی حملے میں تحریک جہاد اسلامی کا کمانڈر تیسیر الجعبری شہید ہو گئے، تحریک جہاد اسلامی نے کمانڈر تیسیر الجعبری کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ڈرون حملے سے پہلے اسرائیلی فوج نیغزہ پٹی کی سرحدوں پر ہنگامی حالت نافذ کردی تھی۔

شہید 

مزید :

صفحہ آخر -