نیشنل بینک صارفین کی خفیہ معلومات کے تحفظ کیلئے پرعزم  

نیشنل بینک صارفین کی خفیہ معلومات کے تحفظ کیلئے پرعزم  

  

 کراچی(پ ر)نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے صارفین کو مالی فراڈ اور دھوکہ دہی سے  ہوشیار رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین  اپنی خفیہ معلومات کے تحفظ کیلئے اہم اقدامات پر عمل درآمد کریں۔ بینک کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ بعض دھوکے باز افراد این بی پی کے جعلی نمائند ے بن کر صارفین کو جعلی کیش پرائز سکیموں کی پیش کش کر رہے ہیں تاکہ صارفین کی خفیہ معلومات حاصل کرکے ان کے ساتھ مالی فراڈ کرسکیں۔ این بی پی اپنے تمام صارفین سے درخواست کرتا ہے کہ کسی ایسے شخص کو اپنی ذاتی اور بینک کی تفصیلات ہرگز نہ بتائیں جو خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کرکے جعلی پرائز سکیم کی پیشکش کرتا ہو ۔اسکیموں کے بارے میں کسی بھی وضاحت یا تفصیلات کیلئے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  این بی پی کے کال سینٹر  فون نمبر(021) 111-627-627 پر کال کرکے رابطہ کرسکتے ہیں۔نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) اپنے صارفین کی ذاتی اور مالی معلومات کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔

مزید :

کامرس -