بجلی بحران، ملک میں شارٹ فال 7461میگاواٹ ہوگیا: لوڈ شیڈنگ جاری 

بجلی بحران، ملک میں شارٹ فال 7461میگاواٹ ہوگیا: لوڈ شیڈنگ جاری 

  

  اسلام آ باد (آئی این پی) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار461 میگا واٹ ہوگیا۔ پاور ڈویژن  کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 20 ہزار539 میگاواٹ اور طلب 28 ہزار میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث مختلف علاقوں میں 8 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پانی سے 6 ہزار 900 میگااواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ سرکاری تھرمل پلانٹس 990 میگاواٹ اور نجی بجلی گھر 8 ہزار550 میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں۔ ملک میں جوہری ایندھن سے 3 ہزارمیگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

صفحہ آخر -