او جی ڈی سی ایل کی سیلاب متاثرین کیلئے 20ملین روپے کی امداد

او جی ڈی سی ایل کی سیلاب متاثرین کیلئے 20ملین روپے کی امداد

  

 اسلام آباد (پ ر)او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 20ملین روپے کی امداد ریجنل کو آرذینیٹر اکرام اللہ کاسی نے امدادی چیک ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم کے حوالے کیاآئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لیمیٹڈ)اوجی ڈی سی ایل(کی جانب سے بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے دو کروڑ روپے کی امدادی رقم بلوچستان حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز او جی ڈی سی ایل کے ریجنل کو آرڈینیٹر اکرام اللہ کاسی نے کمپنی کی جانب سے دو کروڑ روپے کی امدادی رقم کا چیک ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نصیر ناصر کے حوالے کیا۔ملک میں شدید بارشوں نے صوبہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں انفراسٹرکچر کو بڑی حد تک نقصان پہنچایا۔ لہذا،او جی ڈی سی ایل نے بطور ذمہ دار کارپوریٹ ادارہ صوبہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے مثالی کر دار کا مظاہرہ کیا ہے۔

مزید :

کامرس -