جنرل ندیم رضا سے ہنگری کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات 

  جنرل ندیم رضا سے ہنگری کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات 

  

 اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ہنگری کی مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں باہمی، دفاعی تعاون اور فوجی وفود کے تبادلوں سمیت سیکیورٹی، تربیتی امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزین زینڈی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور بشمول سیکورٹی، فوجی وفود کے تبادلوں، تربیتی امور اور موجودہ علاقائی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہنگری کی دفاعی افواج کے کمانڈر نے کہا کہ ان رابطوں سے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت اور تعاون کو تقویت ملی ہے جبکہ دونوں افواج کے درمیان باہمی مفاہمت میں اضافہ ہوا ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ہنگری اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور دیرینہ دوطرفہ دفاعی تعلقات کا اعادہ کیا، قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر لیفٹیننٹ جنرل رومولس روسزین سنڈی کو پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

جنرل ندیم رضا 

مزید :

صفحہ آخر -