یوم استحصال کشمیر،سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی و قونصلیٹ میں تقریب

یوم استحصال کشمیر،سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی و قونصلیٹ میں تقریب

  

دبئی(خصوصی رپورٹ)یوم استحصال کے سلسلہ میں سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی و قونصلیٹ دوبئی میں تقاریب کا اھتمام کیا گیا جس میں کشمیری راہنماؤں اور ھر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ابوظہبی میں منعقد ہونے والی تقریب کی صدارت ناظم الامور سفارت خانہ پاکستان امتیاز گوندل نے کی جبکہ دوبئی قونصلیٹ میں ھونے والی تقریب کی صدارت قونصل جنرل حسن افضل خان نے کی،مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین تھے ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند نے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی و وزیر اعظم شہباز شریف کے 5 اگست یوم استحصال کے موقع پر کشمیریوں کے نام پیغامات پڑھ کر سنائے،کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رھا ھے لیکن کشمیری  جرات و دلیری سے بھارتی فوج اور مظالم کا مقابلہ کر رھے ھیں دیگر مقررین میں محمد ایاز کیانی صدر جماعت اسلامی اے جے کے یو اے ای، راجہ عبدالجبار صدر پاکستان مسلم لیگ آزاد کشمیر یو اے ای،سردار جاوید یعقوب صدر پاکستان پیپلز پارٹی یوایای اور چوہدری محمد یاسین ایم ایل اے نے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا، بھارت نے تمام عالمی اصولوں کو پامال کرتے ھوئے ریاست کی پہچان ختم کرنے کی کوشش کی ہے جو کشمیریوں کو کسی طور بھی قبول نہیں، کشمیری ظلم و بربریت کے خلاف کھڑے ہیں اور ڈٹ کر مقابلہ کر رھے ھیں قونصل جنرل حسن افضل خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کا مذمم ارادہ ھے کہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت کا اصول اور فیصلہ ھونا چاھئے، جس میں حکومت اور کشمیری عوام کو شامل ھونا چاھئے، ھر عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر کے حل ھونے تک ھر ممکن کوششیں جاری رکھیں گے،ابوظہبی اور دوبئی کی تقاریب میں تصویری نمائش بھی کی گئی جس میں بھارتی فوج کے مظالم کو نمایاں طور پر دکھایا گیا تھا،آخر میں علی نواز نے جہاں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کی دعا کی وہاں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا گیا۔

یوم استحصال کشمیر

مزید :

صفحہ آخر -