بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد ترین برڈ آئیوری چرپی پارک کا افتتاح
کراچی (خصوصی رپورٹ)بحریہ ٹاؤن کراچی میں پاکستان کے منفرد ترین برڈ آیؤری کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ جمعہ کی خوبصورت شام منعقد ہونے والی اس تقریب میں بحریہ ٹاؤن کراچی کے رہائشیوں اور میڈیا کی شخصیات کے ساتھ بحریہ ٹاؤن کراچی کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔1.1ایکڑ رقبے پر پھیلے اس برڈ پارک میں 46اقسام کے 600سے زائدپرندوں کو رکھا گیا ہے جو پاکستان سمیت دنیا بھر سے لائے گئے ہیں۔ چرپی پارک میں ایمیزون جنگل کا تاثر قائم کرتی دھند، موسیقی اور لائٹنگ سسٹم لگایا گیا ہے اور پارک کو بھی ایمیزون جنگل کی طرز پر بنایا گیا ہے جو پرندوں کو نہ صرف قدرتی ماحول فراہم کرتا ہے بلکہ آنے والوں کو بھی ان جنگلات کی ایک جھلک دکھاتا ہے اور اس پارک کی یہی خوبی اسکو ملک بھر میں موجود متعدد برڈ آیؤریز سے ممتاز کرتی ہے۔چرپی پارک میں مختلف اقسام کے کیکاٹوز، مکاؤز، فیزنٹس، فنچز، لوری کیٹس، پیراکیٹس، گرے پیرٹس، بلبل، ایشیائی کوئل، اسٹارلنگ، کنیریز، فلیمنگوز وغیرہ موجود ہیں۔ آنے والے نہ صرف ان اگزوٹک پرندوں کو قدرتی ماحول میں قریب سے دیکھ سکتے ہیں بلکہ اپنے ہاتھ سے فیڈ بھی کروا سکتے ہیں۔اس برڈ آیؤری میں ایک سوونیئر شاپ بھی موجود ہے جہاں سے مختلف طرز کی یادگاری اشیاء دستیاب ہیں جو آنے والوں کو تادیر اس پارک کی یاد دلاتی رہیں گی۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین اور سی ای او کے وژن کا عکاس یہ پارک نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کیلئے بھی ایک زبردست تحفہ ثابت ہوگا اور یہی نہیں بلکہ بحریہ ٹاؤن کراچی پہلے ہی پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ تھیم پارک، ڈے اینڈ نائٹزو ڈینزو، 36ہول گالف کلب، ائیفل ٹاور،کارنیول کو عوام کیلئے لا چکا ہے جبکہ پاکستان کا سب سے بڑا کرکٹ اسٹیڈیم، دنیا کی تیسری بڑی مسجد گرینڈ جامع مسجداور سیون اسٹار ہوٹل اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔