سستا حج موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے،مفتی عبدالشکور
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) پنجاب کے سینئر ترین حج آرگنائزر ادارہ الحرمین صدر لاہور کینٹ کا وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے اعزاز میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں پرتکلف عصرانہ، وفاقی وزیر کو شاہد منظور کی شاندار حج کرانے پرمبارکباد، چیئرمین ہوپ پنجاب امتیاز الرحمن نے بھی اس موقع پر سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے اپریشن کو مثالی قرار دیتے ہوئے سعودی حکومت کے شاندار انتظامات کو سراہا۔ امتیاز چودھری کی طرف سے خانہ کعبہ کے اردگرد دیوار ہٹانے کا خیرمقدم۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا سستا حج موجودہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔ وزیراعظم کے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ مفتی عبدالشکور نے عصرانے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے سرکاری حجاج کے لیے بہترین ہوٹلز کا انتخاب کیا۔
مفتی عبدالشکور