داتا دربار، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر ڈالا، شفیق آباد میں ایک شخص کی خود کشی 

داتا دربار، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر ...

  

       لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں 4نامعلوم افراد نے پارسل دینے کے بہانے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حسان گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا اور دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ملزمان پارسل کا کہہ کر گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی ملزمان کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا دوسری جانب تھانہ شفیق آباد کے رہائشی نوجوان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی خود کشی کرنے والے نوجوان کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی   خود کشی کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے تھانہ شفیق آباد پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجوا دی ۔

مزید :

علاقائی -