پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرم کی سکیورٹی انتظامات بارے اعلیٰ سطحی اجلاس 

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرم کی سکیورٹی انتظامات بارے اعلیٰ سطحی اجلاس 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو ا اجلاس میں ڈی جی رینجرز سید آصف حسین، سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر،چیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان، ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز، ایس پی عاصم جسرا سمیت دیگر افسران شریک تھے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل سید آصف حسین نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لیے قائم کیے گئے کنٹرول روم کا دورہ کیا لاہور پولیس نے سکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی اور امن و امان کے قیام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا۔ سی سی پی او لاہور نے ڈی جی رینجرز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی پولیس کی تعیناتی، سول انتظامیہ اور سکیورٹی کے انتظامات بارے بریف کیاچیف آپریٹنگ آفیسر محمد کامران خان نے شہر بھر میں مجالس، جلوسوں کی مکمل کوریج کیلئے نصب کیمروں بارے بریفنگ دی ڈی جی رینجر پنجا ب میجر جنر ل سید آ صف حسین نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال بہتر رکھنے کے لیے پنجاب رینجرز،لاہور پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ڈی جی رینجرز اور سی سی پی او لاہور کا امن وامان کے قیام کے حوالے سے ملکر کام کرنے کا اعادہ۔ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے امن کی صورتحال برقرار رکھا جائیگا، پی آر یو کی گاڑیوں،پورٹ ایبل کیمروں اور ہینڈ سیٹ کے ذریعے بھی مانیٹرنگ کی جائیں گی، جلوس کے راستوں پر سیف سٹی کی موبائل کمانڈ وہیکل سے بھی مانیٹرنگ کی جائیگی۔

مزید :

علاقائی -