عدالت کا بازیاب ہونے والے بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس راحیل کامران شیخ نے بازیاب ہونے والے بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،عدالتی حکم پر بیلف نے بازیاب کروائے گئے مزدوروں کو عدالت میں پیش کیا،درخواست گزارکا موقف تھا کہ بھٹہ مالک نے بچوں سمیت مزدوروں کو قید کر رکھا ہے، تین سال سے مزدوری نہیں دی اور رات کو باندھ دیتا ہے، عدالت سے استدعاہے کہ بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کرانے کاحکم دیاجائے۔
رہائی کا حکم