پیرا گون ہاؤسنگ کیس، خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی منظور

پیرا گون ہاؤسنگ کیس، خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی منظور

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملوث پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی منظورکرلی جبکہ ان کے بھائی ایم پی اے سلمان رفیق نے عدالت کے سامنے پیش ہو کر حاضری مکمل کروائی،عدالت نے کیس کی مزیدسماعت12 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب گواہان کو شہادتیں قلمبند کروانے کے لیے طلب کرلیا  نیب گواہ محمد اویس کا بیان قلمبند کرلیا گیا،خواجہ سعد رفیق کی جانب سے وکلاء نے موقف اختیارکیاکہ ان کے موکل اسلام آباد میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے،نیب ریفرنس کے مطابق خواجہ برادران پر پیرا گون سٹی کرپشن میں مبینہ طور پر مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے خواجہ برادران اور ندیم ضیاء نے 4 ارب روپے کی 800 مرلہ اراضی فروخت کی،خواجہ برادران کی جانب سے ایئر ایونیو کے نام پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی جسے بعد ازاں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر منتقل کیا گیا،پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی سے خواجہ برادران کو باقاعدگی سے پیسے آتے رہے قیصر امین بٹ نے اعتراف کیا کہ کروڑوں روپے کمیشن اور ڈائریکٹ بینیفشل اونر کے طور پر خواجہ سعد اور سلمان رفیق کو وصول کروائے۔

خواجہ سعد رفیق ہر اجلاس میں آتے تھے اور الاٹمنٹ لیٹر لوگوں کو جاری کرتے تھے،خواجہ برداران کے خلاف مارچ 2018 ء میں انکوائری شروع ہوئی جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔

مزید :

علاقائی -