شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان چھین لیا گیا

شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، قیمتی سامان چھین لیا گیا

  

        لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکو مت کے مختلف مقامات میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے کی نقدی،زیورت سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں مسلح ڈاکو گھر میں گھس کر کے ڈاکٹر رحیم کے گھر سے تالے توڑ کر 5لاکھ70 ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات، وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکو جعفر اوراس کی فیملی سے اسلحہ کے زور پر 7 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے،نصیر آباد کے علاقے میں ڈاکو مقبول شاہد سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 16ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ کے علاقے میں ڈاکو عاصم سے اسلحہ کے زور پر 16ہزار 500روپے اور موبائل فون،ہنجروال کے علاقے میں ڈاکورمیض سے 45ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ کے علاقے میں 4موٹرسائیکل سوار ڈاکو سید یاور سے 10ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ کے علاقے میں مسلح ڈاکو جمال احمد سے 20ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ کے علاقے ڈاکو عرفان سے 1لاکھ 50ہزارروپے اور موبائل فون، شادباغ میں مسلح ڈاکو عاطف سے 15ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ گارڈن ٹاؤن، ریس کورس سے گاڑیاں اور ہنجروال، نواں کوٹ اور رنگ محل کے علاقے سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -