نوجوانوں کو منشیات کے ناسور سے دور رکھنا ہو گا،فیض احمد نعیم

نوجوانوں کو منشیات کے ناسور سے دور رکھنا ہو گا،فیض احمد نعیم

  

لاہور(پ ر)سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ اور ایف سی کالج کے با ہمی تعاون سے Save a Life  سیمینارکے نام سے چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد سکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں منشیات کے نقصانات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس سلسلے میں ماضی میں مختلف یونیورسٹیز کے ساتھ یاداشتوں پر دستخط بھی کیے جا چکے ہیں۔اس مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے پورٹل کا اجراء بھی کر دیا گیا ہے جس کے استعمال کے حوالے سے طلبا و طالبات کو آگاہ کیا گیا۔ Save a Life  پورٹل پر منشیات کے استعمال کے حوالے سے شکایات درج کروائی جا سکیں گی۔ڈی جی سوشل ویلفیئر فیض احمد نعیم نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر وشنی ڈالی۔ سابق منسٹر سوشل ویلفیئر سید یاور عباس بخاری نے Save a Life   مہم کو انتہائی موثر قرا ر دیا۔ فیض احمد نعیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنا ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -