عمران خان پارٹی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوں،اشرف بھٹی

عمران خان پارٹی چیئرمین کے عہدے سے مستعفی ہوں،اشرف بھٹی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان صادق اور امین نہیں، وہ پارٹی چیئرمین کے عہدے سے فوری استعفیٰ دیں امپورٹڈ حکومت کی رٹ لگانے والے خود امپورٹڈ ثابت ہوگئے کیا سوال نہیں بنتا کہ ایک ہندوستانی شہری نے سنگاپور سے پی ٹی آئی کو فنڈز کیوں بھیجے؟اورپی ٹی آئی سوشل میڈیا چلانے والوں کو بھی ممنوعہ فنڈنگ سے پیسہ ملتا رہا

 ،انکا کہنا تھا کہ ممنوعہ فنڈنگ سے پاکستان کے اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی گئی۔

ثابت ہوا کہ عمران خان تمام غیر ملکیوں سے فنڈز لیکر پاکستان میں انتشار اور نفرتیں پھیلا رہا تھا جس پر اب پابندی لگنی چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -