مانگا منڈی میں ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت،عوام پریشان

مانگا منڈی میں ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت،عوام پریشان

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) مانگا منڈی شہر اور گردونواح میں ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت عروج پر، کوئی پوچھنے والا نہیں، فیکٹریوں سے کیمیکل پاؤڈر سے تیار شد دودھ دہی دکاندار گلی محلوں میں 120  سے 170 روپے فی کلوگرام دھڑلے سے فروخت کر رہے ہیں۔پرچون فروش بیسن،ہلدی، سرخ مرچیں،پتی  کے من مرضی کے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔ دوسری جانب قصاب لاغر اور بیمار جانوروں کا گوشت 00 7  روپے سے 800 روپے اور چھوٹے جانور کا00 12 سے لیکر 1600 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ مانگا منڈی شہر میں خالص اشیاء ملنا ناممکن ہو چکا ہے جس وجہ سے عوام موذی مرضوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ملاوٹ شدہ اشیاء کھانے پینے کی وجہ سے جگر، گردے، ہیپاٹائٹس،ٹی بی اور دل  کے امراض بڑھ رہے ہیں۔ مانگا منڈی کے شہریوں نے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ ملاوٹ شدہ اشیاء مہنگے داموں فروخت کر والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -