واقعہ کر بلا عزم و استقلال، صبراور حو صلے کی عظیم مثا ل،مجاہد عبدالرسول
لاہور(جنرل رپورٹر)صدر سنی تحریک پنجاب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل خان قادری نے کہاہے کہ واقعہ کر بلا عزم و استقلال، صبراورحو صلے کی عظیم مثا ل ہے، واقعہ کر بلا ا للہ تعالی کے نا فرمان،ظا لم اور جا بر حکمرانو ں کے سامنے ڈ ٹ جانے کا سبق دیتا ہے،حضر ت امام حسین ؓ نے اسلامی لشکر کی سپہ سالاری کرکے جرا ت اور بہادی کی عظیم مثا ل کو قا ئم کیا۔ انہو ں نے کہاکہ دنیا بھرکے ظالم، جا براور اللہ تعالی کے نافرمان حکمرانو ں نے اپنے اعمال سے ایک اور کر بلا کی راہ کو ہموار کردیا ہیے
، دنیا بھر میں یزیدی حکمرانی کا طرز عمل بڑھ چکا ہے اور انسا نیت یزیدی حکمرانو ں کے چنگل میں پوری طرح پھنس چکی ہے،جب تک عوام ان ظا لم حکمرانو ں کے خلا ف خود کھڑے نہیں ہو ں گے اوراپنے حقو ق کیلئے آواز بلند نہیں کریں گے اور اپنے حقوق کے حصو ل کیلئے قر بانی دینے کیلئے میدان عمل میں کھڑے نہیں ہو ں گے اس وقت تک دنیا بھر کی انسا نیت ان ظا لم اورمفاد پر ست حکمرانو ں سے نجات حاصل نہیں کر سکتی۔