پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،یاسمین راشد

پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،یاسمین راشد

  

لاہور(جنرل رپورٹر)تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشداور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس سے پارٹی دفتر میں  نارووال سے پارٹی رہنماؤں چودھری سجاد  مہیس اور عارف خان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر  کا خصوصی اسٹیٹس بدل کر اقوام متحدہ کی قراردوں اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کی ہے اقوام عالم بھارت کی  ریاستی  دہشت گردی کے خلاف مجرمانہ خاموشی چھوڑے اور مظلوم کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے  بھارتی حکومت گرفتار تمام کشمیری لیڈروں کو فوری رہا کرے  

مقبوضہ وادی میں ظلم و بربریت اور ریاستی دہشتگردی کی بھارت نے انتہا کر رکھی ہے  مقبوضہ وادی میں 90 لاکھ کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں  مقبوضہ وادی کلی  جیل ہے   کشمیری عوام  بند ہیں  عالمی برادری آنکھیں بند کرنے کے بجائے کھولے  اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو رکوائے نریندر مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے  کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی تحریک انصاف شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے  انسانی حقوق کی تنظیمیں  کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرے   دنیا   دوہرامعیار ختم کرے حقیقی آزادی کشمیریوں کاپیدائشی حق ہے  کشمیر کے حوالے سے ہمارا موقف کل بھی واضح تھا آج بھی ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہم ان کی سیاسی سفارتی  و اخلاقی مدد جاری رکھیں گے جس طرح چیئرمین عمران خان  نے عالمی سطح پر کشمیریوں  کا سفیر بن کر کردار ادا کیا   اس کی مثال نہیں ملتی.آج پوری قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یوم استحصال کشمیر  منا رہی ہے۔ پانچ اگست کو مودی سرکار کی کشمیری عوام کے خلاف کھلی بربریت، ظلم اور انکی بے حرمتی دنیا میں کوئی  کوئی ڈھکی چھپی نہیں  ۔ عمران خان نے مودی سرکار  کی بربریت کو پوری دنیا کے سامنے بے  نقاب کیا، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے کشمیریوں کو ان کا  حق دلوانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -