پانچ اگست کو مودی نے کشمیریوں پر ظلم کا نیا دور شروع کیا،سعد رضوی

پانچ اگست کو مودی نے کشمیریوں پر ظلم کا نیا دور شروع کیا،سعد رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنر ل رپورٹر) امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ 5 اگست 2019 کو مودی حکومت   نے مقبوضہ جموں کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں پر ظلم کا ایک نیا دور شروع کیا۔مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ صدی کے سب سے بڑے انسانی بحران اور المیے میں تبدیل ہو چکا ہے جو عالمی برادری کی بے حسی کو بھی بیان کرتا ہے۔پاکستان کشمیریوں کے ساتھ مضبوطی اور ولولے کے ساتھ کھڑا ہے بھارت کو اس کے ہر ظلم کا جوابدہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین میں کشمیر پر دو بنیادی آرٹیکل شامل تھے۔۔
۔ آرٹیکل 370 جو مقبوضہ ریاست کو خصوصی حیثیت دیتا تھاور آرٹیکل 35 اے کے تحت یہ واضح کیا گیا تھا کہ کون مقبوضہ کشمیر کا مستقل شہری ہے اور کون زمین خرید سکتا ہے۔بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا ہے، کشمیری عوام بیرونی دنیا سے کٹ گئے اور وادی کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ نہتے کشمیریوں کو خون میں نہلایا جایا رہا ہے، اور حوا زادیوں کی معصومیت کو پاؤں تلے روند دیا جارہا ہے، کشمیریوں کو قید و بند کی سختیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور ان پر آتش فشاں کی بارش کی جارہی ہے۔ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات خطے کے امن و استحکام کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی تب تک پاکستانی گھروں میں چین سے نہیں بیٹھیں گے،کشمیریوں کی عادلانہ جدوجہد کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھیں گے، اور مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے بھارتی اقدامات کی واپسی تک کشمیریوں کے ساتھ مل کر پر امن جد و جہد جاری رکھیں گے۔