عالمی برادری بھارت کو غیر قانونی ہتھکنڈوں سے روکے،خادم عباس

    عالمی برادری بھارت کو غیر قانونی ہتھکنڈوں سے روکے،خادم عباس

  

لاہور(جنر ل رپورٹر)کمشنر(او پی سی) سید خادم عباس نے کہا  ہے کہ بین الاقوامی برداری بھارت کو 5 اگست 2019 ء کایک طرفہ اور غیر قانونی اقدام واپس لینے پر مجبور کرے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزاری کو دبانہیں سکتا۔ اْنہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے اپنے آئین کی آرٹیکل 370 اور135 (A) کے تحت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین،اقوام متحدہ کی قراد ادوں اور چوتھے جینواکنونشن کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔ اس اقدام نے علاقائی امن واستحکام کو شدید خطرات سے دو چار کردیا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفتر میں 5 اگست یوم استحصالِ کشمیر کے حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیری بھائیوں کے نام اپنا پیغام دیتے ہوئے کیا۔ اْنہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیری بھائیوں پر قابض بھارتی فوج کے مظالم نے دنیا کو شدید اضطراب میں مبتلا کر دیا ہے جب کہ کشمیری بڑی بہادری اور جرات کے ساتھ اپنی آزادی کیلئے جانوں کے نذارنے پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم آزمائش کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کے ساتھ پاکستان کا تعلق مذہبی،تہذیبی کے علاوہ لہوکا رشتہ بھی ہے۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اْن کا ہر سفارتی، سیاسی اور انسانی حقوق کے محاز پر اْن کا بھر پور ساتھ دیا جائے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -