منبر و محراب استحکام پاکستان کے لئے پر عزم ہیں،میاں ابرار احمد

منبر و محراب استحکام پاکستان کے لئے پر عزم ہیں،میاں ابرار احمد

  

لاہور(فلم رپورٹر)سیکرٹری اوقاف پنجاب میاں ابرار احمد اور ڈائریکٹرجنرل اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے داتاؐد ربار میں منعقدہ " کانفرنس بسلسلہ استحکام پاکستان عصرِ حاضر کے تناظر میں "سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استحکامِ پاکستان کے لیے محراب ومنبر مستعد اور دفاع وطن کے تقاضوں سے عہدہ برا ہونے کے لئے پْر عزم ہیں۔ خطہ پاک، صوفیاء کی دْعاؤں کا ثمر ہے۔مفتی محمد رمضان سیالوی نے کہا کہ دفاع وطن کے لئے پوری قوم متحد ہے۔اس موقع پر زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف داتا ؒ دربار شاہد حمید ورک، منیجر اوقاف داتاؒ دربار شیخ جمیل احمد سمیت علمی،دینی اورروحانی حلقوں کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -