سبزیوں کی قیمت میں ہو شر با اضافہ، اوپن مارکیٹ میں آٹا نایاب

سبزیوں کی قیمت میں ہو شر با اضافہ، اوپن مارکیٹ میں آٹا نایاب

  

            لاہور)  لیڈی رپورٹر)  سبزی منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتیں بھی آسما ن سے با تیں کر نے لگیں، دکا ندا روں نے سرکا ری نرخ نا مے ہوا میں اڑا دیئے، من ما نے ریٹ وصول کرنے لئے، لہسن چائنہ سرکاری نرخ 295 جبکہ بازار میں 400، ادرک چائنہ سرکاری ریٹ 267 روپے فی کلو لیکن بازا میں 350-400 روپے کلو فروخت ہونے لگا، بند گوبھی 76 بازار میں 80، بینگن سرکاری قیمت 140 بازار میں 240، شملہ مرچ سرکاری نرخ 225 روپے فی کلوگرام،بازارمیں 300 روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔سبز مرچ اول 130 جبکہ دوئم 105 روپے کلو لیکن اوپن مارکیٹ میں 160، لیموں سرکاری قیمت 172 روپے کلو بازار میں 200، گھیا کدو سرکاری نرخ 80 مارکیٹ میں 100، مٹر سرکاری نرخ 220، اوپن مارکیٹ میں 280 روپے کلو، ٹینڈے دیسی کالے 130 بازار میں 240 روپے کلو فروخت، گاجر چائنہ ریٹ لسٹ میں 47 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 80 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔جبکہ اس حوالے سے دکا ندا روں کا کہنا ہے کہ با رشوں کے با عث سبزیو ں کی قیمتوں میں سرکا ری طور پر ہی اضا فہ ہوا ہے منڈیو ں سے ہی ما ل نہیں ملتا۔

 لاہور (لیڈی رپورٹر)شہر میں ایک طرف اوپن مارکیٹ میں آٹے کی قلت دوسری جانب سرکاری سبز تھیلوں کا آٹا سفید بیگز میں پیک کرکے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف،آٹا ڈیلرز نے سرکاری کوٹے کا آٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنا معمول بنا لیا۔بستی سیدن شاہ میاں میر کے علاقے میں آٹا ڈیلر کو رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا،سرکاری سبزتھیلوں والے سبسڈائزڈ آٹے کو سفید تھیلوں میں پیک کیاگیا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کے مطابق آٹا یلر کے  لائسنس کو منسوخ کیا جائے گا۔سرکاری آٹے کو اوپن مارکیٹ میں تبدیل کرکے اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے پر مقدمہ درج کرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -