ریلوے کوچین سے ٹیکنالوجی ملنے سے معیشت مضبوط ہو گی،ظفر زمان

  ریلوے کوچین سے ٹیکنالوجی ملنے سے معیشت مضبوط ہو گی،ظفر زمان

  

لاہور(پ ر)چیئرمین ریلویز ظفر زمان رانجھا نے کہا ہے کہ چین سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہونے سے کوچیں خود بنا سکیں گے، اسی لیے افسران اور آفیشلز کی ٹیم کو بین الاقوامی تربیت کے لیے چائنا بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مطابق دورے کے لیے ضروری اخراجات بشمول ہوائی جہاز کا کرایہ، بورڈنگ، داخلی سفر، قرنطینہ مدت اور بیرون ملک ہنگامی طبی امداد وغیرہ پاکستان کو بوگیاں فراہم کرنے والی کمپنی برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے افسران کی تربیت کا پاکستان ریلویز کے ریونیو بجٹ پر کوئی مالی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ تمام اخراجات معاہدے میں شامل ہیں۔ چئیرمین ریلوے نے کہا کہ ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہونے سے مستقبل میں ملکی معیشت کو فائدہ ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -