بارشوں کے باعث ملک بھر سے آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار

بارشوں کے باعث ملک بھر سے آنے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے کراچی،کوئٹہ،راولپنڈی اور ملتان کے درمیان آنے اور جانے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ رپورٹ کے مطابق رحمان بابا ایکسپر یس6 گھنٹے،قراقرم ایکسپریس 5 گھنٹے، شاہ حسین ایکسپریس 5 گھنٹے،پاکستان ایکسپر یس5 گھنٹے،ملت ایکسپریس 5 گھنٹے، علامہ اقبا ل ایکسپر یس4 گھنٹے،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے، جعفر ایکسپر یس 3 گھنٹے،خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے، گر ین لائن ایکسپریس 2 گھنٹے،عوام ایکسپریس 2 گھنٹے،تیزگام ایکسپر یس 2 گھنٹے اور سر سید ایکسپر یس 2گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔ مسافر ٹرینوں کے گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -