کشمیر میں مظالم پر دنیا کی خاموشی بہت بڑا ظلم ہے،عبدالغفار روپڑی

        کشمیر میں مظالم پر دنیا کی خاموشی بہت بڑا ظلم ہے،عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے مقامی علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کر نے کے بعد پریس کلب کے سرپرست ملک ممتاز حسین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرمیں بھارتی ظلم و ستم پر دنیا کی خاموشی بہت بڑا ظلم ہے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلسے جلوس اور قراردادوں کے علاوہ کچھ نہیں کر رہے اقوام متحدہ کا کردار اسلام دشمنی پر مبنی ہے اس نے دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی کبھی مدد نہیں کی۔

بلکہ ان کی جدوجہد کو ناکام بنانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے، او آئی سی بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا آج ہم قائد کے فرمان کو بھول چکے ہیں۔