بجلی بلوں پر ٹیکس ختم کرنا شاندار فیصلہ ہے،تاجروں کا رد عمل

بجلی بلوں پر ٹیکس ختم کرنا شاندار فیصلہ ہے،تاجروں کا رد عمل

  

لاہور(سٹی رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران لاہور سید عظمت علی شاہ، اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر ملک زمان نصیب، انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود، انجمن تاجران لاہور رجسٹرڈ کے صدر حاجی مجاہد مقصود بٹ نے کہا  کہ بجلی کے بلوں پر سبسڈیز حکومت کا قابل تحسین فیصلہ ہے۔ تاجرحکومتی فیصلے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں پر لگنے والے اضافی ٹیکس کو واپس لے کر عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔ ملک میں مہنگائی کے سیلاب کو روکنے کیلئے یہ اقدام کلیدی کردار ادا کرے گا۔ حکومت مہنگائی پر قابو پانے اور تجارتی حلقوں کو ریلیف دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر مزید اقدامات کرے۔

  انہوں نے کہا کہ اب تاجرخوف کی فضا سے باہر نکل جائیں گے اور ملکی معیشت میں بہتر کردار ادا کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ معیشت کے بہتری کے لئے تاجروں کو سہولیات دینا ہونگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -