حکومت کی طر ف سے سپر ٹیکس موخر کرنا خوش آئند ہے،اشرف بھٹی

  حکومت کی طر ف سے سپر ٹیکس موخر کرنا خوش آئند ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے تاجروں کے بلوں میں عائدسپر ٹیکس کے فیصلے کو موخر کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے تاجروں کے دل جیت لئے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے حوالے سے یہی تاثر ہے کہ اس کی پالیسیاں تاجروں اور معیشت کے حق میں ہوتی ہیں اور اس نے تاجروں کے مطالبے پر شنوائی کر کے اس کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ ہم اس فیصلے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے اظہار تشکرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ تمام تاجر تنظیمیں بھی خراج تحسین کی مستحق ہیں جنہوں نے تاجروں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچایا اور انہیں سپر ٹیکس کے بھاری بوجھ سے چھٹکارا حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں حکومت آئندہ بھی تاجروں سے مشاورت سے چلے گی تاکہ دوستانہ فضاء فروغ پانے سے معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے

 جس سے نہ صرف معیشت ترقی کرے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع پید اہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -