سرکاری زمینوں کی حفاظت کیلئے لیکویڈیشن بورڈ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

سرکاری زمینوں کی حفاظت کیلئے لیکویڈیشن بورڈ ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کوآپریٹو بورڈ فار لیکویڈیشن کے چیئرمین محمد زمان وٹو کی ہدایت پر سیکرٹری پی سی بی ایل نے محرم الحرام کی تعطیلات کے دوران سرکاری زمین کے تحفظ کے لئے ایکشن پلان جاری کردیا ہے جس کے تحت افسروں اور دیگر تمام آپریشنل اور ریونیو سٹاف کی چھٹیا ں منسوخ کردی ہیں جس پر آج سے عملدرآمد ہوگا جس کے لئے سیکرٹری پی سی بی ایل کی طرف سے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق ملازمین کے دس محرم تک ہر قسم کی چھٹی پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کی مانیٹرنگ کے لئے سپیشل ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے چھٹیوں کے دوران ہیڈ آفس بھی کھلا رہے گا۔ پی سی بی ایل کا پولیس سکواڈتمام اراضی پر گشت کرے گا اس کے لئے نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی،فیصل آباد، سرگودھا،سیالکوٹ اورملتان ڈویژن میں بھی  ہائی الرٹ رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -