میڈیکل سہولیات نہ دینے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب 

میڈیکل سہولیات نہ دینے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی آئی اے ندیم خان یوسف زائی کی اہلیہ کو میڈیکل سہولیات نہ دینے کے خلاف دائردرخواست پر 10 اگست کو فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا  درخواست گزار کے وکیل نبیل جاوید کاہلوں نے موقف اختیارکررکھاہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سیاسی انتقام لیا جارہا ہے،میری اہلیہ بہت بیمار ہیں اور پی آئی اے بیوی کو میڈیکل سہولت نہیں دے رہی،عدالت سے استدعاہے کہ پی آئی اے حکام کو درخواست گزار کی اہلیہ کو سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاجائے۔

طلب

مزید :

صفحہ آخر -