ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد مسمار، پانچ سیل
لاہور(اپنے نمائندے سے) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عامر احمد خان نے کہا ہے کہ ایل ڈی اے کی حدود میں کسی قسم کی غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کیاجائے گا اورغیرقانونی تعمیرا ت کے خلاف بھرپور آپریشن جاری رہے گا۔دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے کی ہدایت پرٹاؤ ن پلاننگ زون سیون نے فیروز پور روڈ اور قائداعظم ٹاؤن میں آپریشن کر کے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار اور سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے کے عملے نے فیروز پور روڈ،کاہنہ سٹاپ کے قریب تہہ خانے کی غیر قانونی تعمیر، صوئے آصل سٹاپ،فیروز پور روڈ کے قریب غیر قانونی تعمیر،شاہد ٹاو ن،فیروز پور روڈ میں غیر قانونی کمرشل تعمیر، فیروز پور روڈپر واقع نشترا سٹیشن کے قریب غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔کاہنہ سٹاپ کے قریب غیر قانونی کمرشل سٹور، پلاٹ نمبر 87 اے وینس ہاو سنگ سکیم پر غیر قانونی تعمیر،پلاٹ نمبر 35 بی وینس ہاو سنگ سکیم پر غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ پلاٹ نمبر 341 -12 بی ون قائد اعظم ٹاؤ ن کے غیر قانونی کمرشل استعمال،پلاٹ نمبر 470-2بی ٹو قائد اعظم ٹاؤن کے غیر قانونی کمرشل استعمال، پلاٹ نمبر 355-13بی ون قائد اعظم ٹاو ن کے غیر قانونی کمرشل استعمال،پلاٹ نمبر 10-1بی ون قائد اعظم ٹاو ن کے غیر قانونی کمرشل استعمال،پلاٹ نمبر 64-9بی ون قائد اعظم ٹاؤ ن کے غیر قانونی کمرشل استعمال پر سربمہرکر دیا۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس اور ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ زون سیون عائشہ مطاہر نے کی۔ آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی نفری بھی ہمراہ تھی۔ چیف ٹاؤن پلانرشکیل انجم منہاس نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات اور کمرشل سرگرمیوں کی اطلاع ملتے ہی ان کی خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔