اہل کشمیر اور پاک افواج کی قربانیاں لازوال ہیں،نذیر احمد خان

اہل کشمیر اور پاک افواج کی قربانیاں لازوال ہیں،نذیر احمد خان

  

لاہو ر(سٹی رپورٹر)افواج پاکستان اور کشمیر ی مسلسل جنگ میں قربانیوں کی تار یخ رقم رہے ہیں۔پاک افواج میں جب نعرہ تکبیر بلند ہوتا ہے تو دشمن کے سینے دہل جاتے ہیں اسی طر جب کشمیر ی کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتا ہے دشمن کا سینہ پھٹ کر رہ جاتا ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی نائب صدر مجلس قائد اعظم پاکستان نذیر احمد خان  نے لاہو پر یس کلب کے سامنے یوم استحصال کشمیر،سلام شہدائے افواج پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ بلوچستان میں اپنے عوام کی مدد کرتے ہوئے شہید ہونے والے فوجی افسرقوم کے سر کا تاج ہیں۔انہوں نے کہا مودی کے عقوبت خانے ہٹلر اور چنگیز خان کے مظالم کو شرما رہے ہیں جانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔جہاں بھارتی سامراج کے ظلم نے آگ بھڑکا رکھی وہیں کشمیری عوام کا جذبہ بھی دکھائی دے رہا ہے۔ کشمیر کا ہر گھر شہیدوں کے خون سے روشن ہو رہا ہے انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا اور دنیا پاک افواج کے نعرہ تکبیر سے گونجتی رہے گی.ریلی میں مرکزی قائدین چیئرمین ڈاکٹر سید سجاد حیدر مرکزی رہنما کرنل ر عمر قیوم،عبدالوہاب خان،ڈاکٹر حذیفہ عبداللہ خان اور مولانا رحمت اللہ خان نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -