ہائیر ایجوکیشن نے جامعات کو انڈر گریجوایٹ پروگراموں سے روک دیا

  ہائیر ایجوکیشن نے جامعات کو انڈر گریجوایٹ پروگراموں سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (لیڈی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے  تمام یونیورسٹیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایچ ای سی کی اجازت کے بغیران طلبہ کو انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام پیش نہ کریں جن میں کلینیکل درخواستوں شامل ہوں۔ رپورٹ کے مطابق ایچ ای سی حکام کی جانب سے کہا گیا کہ کچھ یونیورسٹیوں نے متعلقہ پیشہ ورانہ اداروں اور ایچ ای سی کی مشاورت کے بغیر ڈپلومہ اور ڈگری پروگرام شروع کیے ہیں جن میں کلینکل ایپلی کیشنز، ڈرمیٹولوجی، ڈرمل سائنسز،جمالیات، انڈر گر یجو یٹ سطح پر کاسمیٹولوجی، ریڈیولاجی، آپتھلمو لو جی،اینستھیزیا، کارڈیالوجی، ہیمو ڈالیسس اور نیورو فزیالوجی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں کمیشن نے تمام یونیورسٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ انڈر گریجویٹ لیول پر ان تمام   مضامین میں داخلے اور ڈگری پروگرام پیش نہ کریں جب تک کہ طلباء  کے تعلیمی کیریئر اور روزگار کے امکانات کو محفوظ بنانے کے لیے ایچ ای سی کی طرف سے اجازت نہ دی جائے۔مزید کہا گیا کہ یونیورسٹیوں کو اس سلسلے میں جاری تمام کارروائیوں کو فوری طور پر روک دینا چاہیے کیونکہ  وہ اس ایڈوائزری کی خلاف ورزی پر ڈگریوں کی تصدیق نہیں کرے گا۔