مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

مچھلی کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب ڈاکٹر سکندر حیات کی ہدایت پر ڈائریکٹر فشریز ایکواکلچر پنجاب ڈاکٹر محمد عابد کے زیر انتظام ایکوا کلچر ونگ کا پنجاب بھر کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن سطح پر غیر قانونی مچھلی شکار کے حوالے سے بھرپور ایکشن،ضلعی چھاپہ مار پارٹی گوجرانوالہ نے چک رمداش پل تحصیل کاموکی ضلع گوجرانوالہ کے قریب نالہ ڈیک پر کامیاب چھاپہ مار کر 5 جال پٹی قبضے میں لے لیے۔ضلعی چھاپہ مار پارٹی جہلم نے کھالہ دیو دریائے جہلم پر چھاپہ مار کر غیر قانونی شکاریوں کے جال پکڑے اور چالان درج کر لیے۔ T. S لنک کینال جھنگ میں ڈسٹرکٹ چھاپہ پارٹی جھنگ کی جانب سے کامیاب چھاپہ مارا گیا۔ 1 بڑا جال قبضے میں لے لیا گیا۔ 3 افراد کے چالان کیے۔ڈسٹرکٹ رائڈ پارٹی اوکاڑہ نے فشریز آرڈیننس 1961 اور فشریز رولز 1965 کے نفاذ کے لیے آؤٹ فال ریور ستلج اپ اسٹریم پر کامیاب چھاپہ مار کر جالوں کو سیل کر کے ملزمان کے خلاف چالان درج کر لیا۔