لاہور برج منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے،عامر احمد خان
لاہور(اپنے نمائندے سے) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل عامر احمد خان نے عہد ہ سنبھالنے کے بعد میگا پراجیکٹ لاہور برج کا پہلا دورہ کیا اورترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ٹو مظہر حسین خان نے بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کو بتایا کہ لاہور برج کی لمبائی600میٹر ہے اور اس کی توسیع کا75فیصد کام ہو چکا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے متعلقہ افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہا کہ لاہور برج منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ یہ میگا پراجیکٹ فیروز پور روڈ پر ٹریفک روانی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ لاہور برج کی توسیع سے فیروز پور روڈ پر ٹریفک کے مسائل حل ہو جائیں گے، منصوبے کی تکمیل سے روزانہ لاکھوں گاڑیوں کی بلا تعطل روانی ہوگی۔
، انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہو گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کے ہمراہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔