نذیر چوہان کیخلاف مقدمات‘ہراسمنٹ، سی سی پی اوسے جواب طلب 

  نذیر چوہان کیخلاف مقدمات‘ہراسمنٹ، سی سی پی اوسے جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس محمد شان گل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمانذیر چوہان کے خلاف مقدمات اور پولیس ہراساں کرنے کے خلاف دائردرخواست پرسی سی پی اولاہورسے 11 اگست تک جواب طلب کرلیا عدالت نے نذیر چوہان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ امید کرتے ہیں سیاسی بنیادوں پرتادیبی کارروائی نہیں ہوگی، درخواست گزار نذیرچوہان کی طرف سے شفقت محمود چوہان ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ درخواست گزارنے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا،پولیس سیاسی بنیادوں پر کارروائی کرکے مقدمات درج کر رہی ہے، پولیس بے جا مقدمات درج کرکے چھاپے مار رہی ہے، عدالت سے استدعاہے کہ پولیس کو ہراساں کرنے اور مقدمات کے اندراج سے روکاجائے۔

نذیر چوہان

مزید :

صفحہ آخر -