ثابت ہو گیا ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے‘ یاسمین راشد

ثابت ہو گیا ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے‘ یاسمین راشد

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ آج ثابت ہو گیا کہ ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے تھے، پچھلی حکومت نے ہمارے ایم پی ایز پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے تھے،آج ثابت ہوا ہے کہ تمام مقدمات جھوٹے تھے،پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے جعلی کیس بنائے تھے اللہ نے ہمیں سرخرو کر دیا وفاقی حکومت کو اب تک منہ کی کھانی پڑی ہے اور مزید ابھی کھاناپڑے گی، ہم حلف اٹھانے کے بعد پہلا کام سیلاب کے متاثرین کے لیے کریں  گے ہم تصویریں نہیں کام کرکے دکھائیں گے ضمنی الیکشن میں عوام نے جوشکست دی ہے وہ رات دن سوچتے ہیں ان کیساتھ کیا ہو اہے،موجودہ حکومت کو مہنگائی سے کوئی واسطہ نہیں خود سرکاری گھروں میں رہتے ہیں ان کو ہرچیزفری مل جاتی ہے ان کو کیا معلوم مہنگائی کیا ہے،فنڈنگ کیس میں ان کو کچھ نہیں ملا دیگر کیسوں کی اس میں بھی سرخرو ہوں گے،حکومت کو جنرل الیکشن کی طرف جانا چاہیے،عوام بھی اب یہی کہہ رہے ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی رہنمامسرت جمشید چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے بھی جھوٹے مقدمات بنائے گئے ان میں عدالت سے سرخرو ہوئے،اصل کامیابی اسلام آباد پر قبضہ کرنے والوں کو نکالنا ہے،گیارہ جماعتوں کے پاس آدھا کلومیٹر اسلام آباد کا علاقہ رہ گیا ہے،جلد ان سے مکمل نجات ملے گی ہم حقیقی آزادی کی طرف گامزن ہیں،الیکشن کمیشن نے 40 لاکھ لوگوں کو مردہ قرار دیا،الیکشن کمیشن کو بھی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،اداروں کے سامنے عوام کا مقدمہ لڑیں گے  پی ٹی آئی کے رہنمامراد راس نے کہا کہ جو ہم پر دہشت گردی کے جعلی مقدمات بنائے گئے وہ ختم ہو گئے،اب چھوٹی اور مختصر کابینہ بنائی گئی ہے،ہمارا فوکس پہلے کی طرح عوام کو ریلیف دینا ہے،جو ہم پنجاب کے لوگوں کے لئے کریں گے وہ سب نظر آئے گا،آج سے آپ کو واضح فرق نظر آئے گا،انشاء اللہ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں گے،ہیلی کاپٹر حادثہ میں پاک فوج کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولا جا سکتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما

مزید :

صفحہ آخر -