ایف بی آر کے زیراہتمام جامعات میں طلبہ کیلئے ٹیکس آگاہی سیمینار

ایف بی آر کے زیراہتمام جامعات میں طلبہ کیلئے ٹیکس آگاہی سیمینار

  

لاہور(پ ر)ایف بی آر ملک میں ٹیکس کلچر اور ٹیکس کمپلائنس کو فروغ دینے کیلئے مختلف اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر کے پی آر ونگ کے ایجوکیشن اور فیسیلیٹیشن سیکشن نے مختلف یونیورسٹیز میں طلبا و طالبات کو ٹیکس بارے آگاہی دینے کیلئے کئی سیمینار اور پروگرام باقاعدگی سے منعقدکرائے۔ ان کاوشوں کی بدولت ایف بی آر نے مختلف یونیورسٹیز کے ساتھ ٹیکس کلچر کی آگاہی کیلئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی کئے۔ اسی سلسلے میں ایف بی آر کے پی آر ونگ کی انتھک کوششوں کی بدولت کامسیٹس یونیورسٹی کی اکیڈیمک کونسل کی 34ویں میٹنگ  میں کامسیٹس یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں آڈیٹنگ اینڈ ٹیکسیشن میں بیچلرز آف سائنس کی ڈگری کے آغاز کرنے کی منظوری دے دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری ٹیکس ایجوکیشن اینڈ فیسیلیٹیشن محمد عالم زیب خان کا کہنا تھا کہ کامسٹیس یونیورسٹی میں آڈیٹنگ اور ٹیکسیشن میں ڈگری کا آغاز خوش آئند ہے۔ انہوں نے امید کی کہ مستقبل میں ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے ایف بی آر ایسے اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -