عمران خان غیر ملکی لوگوں سے 20،20  لاکھ ڈالر لیتے رہے، سلمان رفیق

عمران خان غیر ملکی لوگوں سے 20،20  لاکھ ڈالر لیتے رہے، سلمان رفیق

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پیشی کے بعدخواجہ سلمان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا واضح فیصلہ آ چکا ہے،کیس کئی سال سے چل رہا تھا،پی ٹی آئی قیادت التوا مانگتی رہی تھی،صادق اورامین کا ڈنڈھورا پیٹا گیا،ہمارے موقف پر مہر ثبت ہو چکی ہے،عمران خان غیر ملکی لوگوں سے 20،20  لاکھ ڈالر لیتے رہے،وفاقی حکومت قانون کے مطابق ریفرنس دائر کرے گی، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے ہمارے ساتھیوں نے طویل جیلیں کاٹیں، قدرت اپنا انصاف اور فیصلہ کرتی ہے، جو الزامات  دوسروں پر لگائے وہی اس کے آگے آئے،معیشت کی بحالی کے آثار نظر آرہے ہیں ڈالر روزنیچے جا رہا ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ آئی ایم ایف اے معاہدہ کی خلاف ورزی سے عمران نے معیشت کو نقصان پہنچایا، ڈینگی کے حالات خراب ہیں اگر شہباز کی طرز پر محنت نہ کی گئی تو ڈینگی کے حالات مزید خراب ہوں گے،اتحادی جماعتیں معیشت کی بہتری و بحالی کیلئے حکومت کی مدت مکمل کرے گی، فوری الیکشن نظر نہیں آ رہے۔

سلمان رفیق

مزید :

صفحہ آخر -