حسینیت اور یذیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

حسینیت اور یذیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے،مولانا عزیز الرحمن ثانی

  

لاہور(جنر ل رپورٹر)سیدالشہداء  امام عالی مقام نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء  کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام لاہور میں  خطبات جمعہ اور مختلف اجتماعات کا انعقاد کا انعقادکیا گیا۔ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، مولانا جمیل الرحمن اختر، مولاناعلیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ  حسینیت اور یذیدیت کی جنگ آج بھی جاری ہے۔ حضرت امام حسین جرات و استقامت اور حریت و عزیمت کا استعارہ ہیں۔ شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں تاریخ اسلام کا روشن باب ہے۔ 

فاسق و فاجر حکمرانوں کی مزاحمت کرنا درس کربلا ہے۔ حسینیت حق اور یذیدیت باطل کا نام ہے۔ حسینیت کا پرچم تا قیامت سر بلند رہے گا۔ اہل حق حسینی جذبے سے سرشار ہو کر ہر دور کی یذیدی قوتوں کی مزاحمت جاری رکھیں گے۔علماء  نے کہا کہ استعماری طاقتوں کی سرکوبی کے لئے حسینی فکر کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔ نواسہ رسول نے سر کٹوا کر حفاظت دین کا حق ادا کر دیا۔عہد حاضر کے یزیدوں کی سرکوبی کے لئے پیغام حسین کو اپنانے اور پھیلانے کی ضرورت ہے۔ کفر کا غلبہ توڑنے کے لئے حسینی مشن تیز کرنا ہو گا۔ حسینیت صبر اور یذیدیت جبر کی علامت ہے۔ سانحہ کربلا سے باطل کو للکارنے اور ظلم سے ٹکرانے کا حوصلہ ملتا ہے۔ غلبہ حق کے لئے سیدنا امام حسین کا لافانی کردار تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہے۔ اسوہ شبیری ہی حق اور سچ کا راستہ ہے۔ امام حسین سے محبت دراصل حضور نبی کریم سے محبت ہے۔ ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ فکر حسین رضی اللہ عنہ کو بھی اپنانا چاہیے،امام حسین رضی اللہ عنہ نے انسانیت کو باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا،حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے دین اسلام کے پودے کی آبیاری کی۔مزید ان کا کہناتھا کہ اہل بیت وصحابہ ایمان وہدایت کے روشن چراغ اور ان کی محبت ایمان کی ضامن ہے،اور کہا کہ موجودہ حکمران حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے کردارکو مشعل راہ بنا کر امت مسلمہ کی درست سمت میں رہنمائی کریں شہدائے کربلا کے صبر واستقامت دین اسلام کی بقاکا اصل وجودہے،شہدائے کربلا کے صبر واستقامت کی مثال لوگ رہتی دنیا تک دیتے رہیں گے۔ سیدالشہداء  امام عالی مقام نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ اور ان کے رفقاء  کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مقررین نے کہا کہ ذکر حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ فکر حسین رضی اللہ عنہ کو بھی اپنانا چاہیے،امام حسین رضی اللہ عنہ نے انسانیت کو باطل کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا،حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنے خون سے دین اسلام کے پودے کی آبیاری کی موجودہ حکمران حضرت سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے کردارکو مشعل راہ بنا کر امت مسلمہ کی درست سمت میں رہنمائی کریں شہدائے کربلا کے صبر واستقامت دین اسلام کی بقاکا اصل وجودہے،شہدائے کربلا کے صبر واستقامت کی مثال لوگ رہتی دنیا تک دیتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ایک مرتبہ پھر یذیدی قوتوں نے تحفظ ناموس رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت کیخلاف سازشیں تیز کی ہوئی ہیں اسوہ شبیری پر عمل کرتے ہوئے ان سازشوں کا ناکام بنانا ہوگا اسی سلسلے میں 6ستمبر تاریخ ساز تحفظ ختم نبوت کانفرنس جامعہ اشرفیہلاہور میں ہورہی ہے تمام مسلمان اس کانفرنس میں شریک ہوکر آ ج کی یذیدی قوتوں کو پیغام دیں کہ ہم ختم نبوت اور ناموس رسالت کیخلاف کسی بھی قسم کی کوئی سازش برداشت نہیں کرینگے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -