یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی 0.82فیصد بڑھ گئی، مجموعی شرح 38.63فیصد ریکارڈ 

یوٹیلیٹی سٹورز پر قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی 0.82فیصد بڑھ گئی، مجموعی شرح ...

  

لاہور،اسلام آباد(لیڈی رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیلیٹی سٹورز پر متعدد برانڈڈ اشیا ء مہنگی کردی گئیں، قیمتوں میں اضافے کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ چائے، دودھ، مصالحہ جات، شہد، ٹوتھ پیسٹ، شیمپو اور دیگر اشیا ء مہنگی کر دی گئیں۔یوٹیلیٹی سٹورز پر 950گرام برانڈڈ چائے کی قیمت میں 198روپے تک اضافہ ہوگیا جسکے بعد چائے 697 روپے سے بڑھ کر 895 روپے کی ہوگئی۔دودھ کی قیمت 177 روپے سے بڑھا کر 197 روپے، 260 گرام شہد کے جار کی قیمت میں 310 روپے سے بڑھا کر 425 روپے اور بچوں کے خشک دودھ کی قیمت 1360 روپے سے بڑھا کر 1450 روپے کر دی گئی۔مختلف برانڈز کے شیمپو کی قیمتوں میں بھی 30 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف مصالحہ جات کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ملک میں مہنگائی 0.82 فیصد مزید بڑھ گئی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 38.63 فیصد پر پہنچ گئی ہے، ایک ہفتے میں 33 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 4 اشیاء سستی اور  14 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز  24.92 اور ٹماٹر 11.93 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 5.72 اور دال ماش 5.28 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 5.03 اور دال مسور 4.43 فیصد مہنگی ہوئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ڈیزل3.78 اور ایل پی جی کی قیمت میں 1.49 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دال چنا،انڈے، لہسن،گڑ بھی مہنگا ہوا۔ایک ہفتے میں چکن5.08 اور فی کلو گھی 0.15 فیصد سستا ہوا۔

مہنگائی 

مزید :

صفحہ آخر -