عمران خان میں ہمت ہے تونیوٹرل کا نام لیں، ملک احمد خان  

عمران خان میں ہمت ہے تونیوٹرل کا نام لیں، ملک احمد خان  

  

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن) رہنماء ملک احمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان 8 سال تک عدالتی سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے رہے،ملک کی نوجوان نسل کو گمراہ کیا گیا،ٹرولرز کے ذریعے ملکی اداروں اور شخصیات کو گالیاں دی جاتی ہیں،جب انکے حق میں فیصلہ آئے تو ٹھیک خلاف آئے تو فیصلہ غلط ہے، عمران خان بار بار نیوٹرل کا کہہ رہے ہیں، ہمت ہے تو نیوٹرل کا نام لیں،کیا جنرل باجوہ نے آپ کو کہا تھا؟کیا جنرل فیض حمید نے آپ کو کہا تھا؟کہا  گیا کہ یہ وہ شہید ہوئے جو رجیم چینج کا حصہ تھے ایسی سوچ پر اور ایسی پوسٹس پر حیرت ہوتی ہے۔امریکی سفیر سے ملاقات کے بعد رجیم چینج کے بیانیے کو وزیر اعلیٰ محمود خان نے تھپڑ مارا ہے، وزیراعظم خود سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کررہے ہیں، حکومت متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد  فراہم کررہی ہے، پوری قوم متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی رہے گی،ہیلی کاپٹر حادثے میں شہیدہونیوالے افسران کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید افراد کے خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں۔ اس میں ایک پہلو بھی سامنے آیاکچھ ٹرولز شروع کیے سمجھ نہیں آتی کہ کس طرح کچھ لوگ اس واقعے کو کوئی اور رنگ دے رہے ہیں۔ جنھوں نے اس آگ کو بھڑکایا ہے وہ اس کے ذمہ دار ہیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ اتنا بڑا نقصان ہوا ہے اور اس جنازے میں صدر مملکت نہیں گئے میں جب جنازے میں گیا تو وہاں دیکھا وہاں صدر مملکت جو سب سے بڑا عہدہ رکھتے ہیں وہ وہاں نہیں تھے۔ 

ملک احمد خان

مزید :

صفحہ آخر -