پریٹوریا،پاکستانی ہائی کمیشن کے زیراہتمام یومِ استحصالِ کشمیر سیمینار

پریٹوریا،پاکستانی ہائی کمیشن کے زیراہتمام یومِ استحصالِ کشمیر سیمینار

  

پریٹوریا (فہیم شبیر سے) جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ استحصالِ کشمیر کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔  5 اگست تین سال پہلے کے بھارتی حکومت کے اس غیر قانونی اقدام کی یاد دلاتا ہے جب مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی۔ہائی کمیشن میں منعقدہ سیمینار میں 30 کے قریب دانشوروں، ماہرینِ تعلیم، سفارتکاروں، صحافیوں اور کشمیری رہنماؤں نے شرکت کی۔ جنوبی افریقہ میں نسل پرستانہ دور میں کئی بار قیدو بند کی صعوبتوں کا سامنا کرنے والے ڈاکٹر ہارون عزیز تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔شرکاء نے بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

سیمینار

مزید :

صفحہ آخر -