عمران خان کا پنجاب حکومت کی کارکردگی اور گورننس کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ
لاہور (جنرل رپورٹر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور گورننس کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیئر مین تحریک انصاف ہفتہ وار پنجاب حکومت اور وزرا کی کارکردگی رپورٹ لیں گے۔پنجاب میں تحریک انصاف کے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔عمران خان نے تمام وزراء کو 14سے16 گھنٹے کام کرنے اور ہفتہ وار چھٹی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
عمران خان