گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات مکمل، چیف انجینئرسمیت 7 افسران معطل

گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات مکمل، چیف انجینئرسمیت 7 افسران معطل

  

اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) عید الاضحی کے روز گدو پاور پلانٹ میں آتشزدگی کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد چیف انجینیئر سمیت 7 افسران کو معطل کر دیا گیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق  معطل افسران نے یکطرفہ کارروائی کو زیادتی قرار دے دیا، معطل کیے جانے والے افسران کا کہنا ہے کہ ذمے داری چیف ایگزیکٹو جینکوز پر بھی عائد ہوتی ہے۔ خیال رہے کہ عید الاضحی کے روز گدو پاور پلانٹ میں طوفانی بارش کے دوران آگ لگ گئی تھی، آگ لگنے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے قومی خزانے کو 20 ارب روپے نقصان کا سامنا ہوا۔ جس وقت آگ لگی، پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔

7 افسران معطل

مزید :

صفحہ اول -