تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں، اسحاق ڈار

  تاحیات نااہلی ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں، اسحاق ڈار

  

  لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی ختم کریں گے جس کے لیے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں۔دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار  نے کہا کہ 62 F ون پر آئین خاموش ہے، قانون سازی کے ذریعے تاحیات نااہلی ختم کریں گے، جس کے لیے پارلیمنٹ میں قانون لا رہے ہیں، نواز شریف کو غلط نااہل کیا گیا، اس قانون کو بدلنے کی ضرورت ہے، قانون سازی کیلئے کام ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوچکی پارٹی پر پابندی لگنی چاہئے، توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف کیس مضبوط ہے وہ نااہل ہونے جارہے ہیں۔اس سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کی تلوار لٹکنا شروع ہوگئی ہے۔ تاحیات نااہلی کے 3 افراد شکار ہوئے ہیں، چوتھے عمران خان ہوسکتے ہیں۔ پی ٹی آئی چیئر مین کی مس ڈکلیئریشن انہیں نااہل کرتی ہے، موجودہ حالات میں پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کا فیصلہ مناسب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو فنڈز اکٹھے کیے، اس میں ایک بڑی رقم غیر قانونی ہے، قانون کے مطابق آپ غیر ملکی کمپنی اور شخص سے پیسے نہیں لے سکتے۔ پی ٹی آئی غیرممنوعہ فنڈنگ الیکشن کمیشن ضبط کرے گا، ای سی پی کے فیصلے کی بنیاد پر حکومت جائزہ لے گی کہ پارٹی پر پابندی ہونا چاہیے۔

اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -