ڈالر مزید 4روپے سستا، سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 650پوائنٹس اضافہ، سونے کی قیمت میں 1300روپے تولہ کمی 

  ڈالر مزید 4روپے سستا، سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 650پوائنٹس اضافہ، سونے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
        کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) عالمی مالیاتی اداروں کی طرف سے اربوں ڈالر ملنے کے گرین سگنل  کے بعد ملک بھر میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 2 روپے گیارہ پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 226 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 224 روپے 4 پیسے ہو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے کم ہو کر 222 روپے پر فروخت پر پہنچ گئی ہے۔6 دنوں کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 29 روپے سستا ہوچکا ہے روپے کی قدر بڑھنے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 2 ہزار ارب روپے کمی ہوئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے امریکی، سعودی، یو اے ای حکام سے رابطے کے بعد امید ہے عالمی مالیاتی اداریکی قسط جلد جاری ہوجائے گی۔ ڈالر کی قدر مصنوعی انداز میں بڑھائی گئی تھی،ڈالر کی حقیقت میں بنیادی قدر 180روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ سٹیٹ بینک اور دیگر حکومتی اداروں کی عدم توجہی کے باعث انٹر بینک میں بڑے پیمانے پر سٹہ بازی کی وجہ سے ڈالر اس قدر بلندی پر پہنچ گیا تھا تاہم ادارے اب متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈالر کی قدر میں کمی شروع ہوگئی۔دوسری طرف ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ا?ج پھربڑی کمی واقع ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کم ہوکر  ایک لاکھ 41 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کا بھاؤ 1115 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 21 ہزار 656 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 1788 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔کستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوزبردست تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای100انڈیکس 650سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا،کاروباری تیزی سے مارکیٹ ایک بار پھر42ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 70کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔جمعہ کو شیئرز مارکیٹ میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے ملکی نادھندگی کے خطرات کم ہو نے،بجٹ خسارے پر قابو پانے سمیت دیگر مثبت معاشی کے تذکرہ پر سرمایہ کاروں نے سرگرم حصص میں بھرپور خریداری کی۔رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کوکاروبار کا آغازمثبت زون میں ہوا جو اختتام تک برقرار رہا۔ایک موقع پر 100انڈیکس 765پوائنٹس کی تیزی سے42167پوائنٹس تک بھی گیا لیکن کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 670.87پوائنٹس بڑھ کر42096.24پوائنٹس ہو گیا اسی طرح222.68پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس15882.78 پوائنٹس پر بند ہوا،کے ایم آئی30انڈیکس948.95پوائنٹس بڑھ کر68649.24پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس396.98پوائنٹس بڑھ کر42096.24پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 86ارب87کروڑ50لاکھ86ہزار59روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب60ارب46کروڑ9لاکھ32ہزار599روپے سے بڑھ کر70کھرب کو عبور کرتا ہوا70کھرب47ارب33کروڑ60لاکھ18ہزار658روپے ہو گیا۔ مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے سے زائد مالیت کے40کروڑ66لاکھ80ہزار986 حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 7ارب روپے مالیت کے27کروڑ54لاکھ31ہزار74 حصص کا کاروبار ہواتھا۔ مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر345کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے264کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،58میں کمی اور23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ڈالر

مزید :

صفحہ اول -