بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا 

 بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان نے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے باعث کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج  ریکارڈ کرا یا گیا  اور احتجاجی مراسلہ ان کو تھمایا۔ ترجمان دفتر خارجہ  عاصم افتخار نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا پاکستان 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے بھارتی اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر،چوتھے جنیوا کنونشن اورجموں و کشمیر کے تنازعہ پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں بھارت کے یہ اقدامات کشمیر کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ حیثیت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش ہے، جو قابل قبول نہیں ہے بھارت کے وحشیانہ فوجی قبضے کودوام دینے کے لیے بھارت کی جانب سے کیے گئے غیر قانونی اقدامات پر سخت احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو تین سال گزرنے کے باوجود مقبوضہ علاقے کے مسلح فوجی محاصرے میں کوئی کمی نہیں آئی مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی اور انسانی حقوق کی صورتحال بدستور ابتر ہوتی جا رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، نظربندیاں، گرفتاریاں، جعلی مقدمات، ماتحت عدالتی نظام کے تحت بوگس ٹرائلز ایک معمول بن چکا ہے۔پاکستان کی طرف سے نام نہاد "حد بندی کمیشن" کی رپورٹ کو دوٹوک طور پر مسترد کرنے کا بھی اعادہ کیا گیا۔
 بھارتی ناظم الامور 

مزید :

صفحہ اول -