پنجاب کی22 رکنی کابینہ سے آج گورنر بلیغ الرحمان حلف لیں گے

  پنجاب کی22 رکنی کابینہ سے آج گورنر بلیغ الرحمان حلف لیں گے

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب کی 22رکنی کابینہ(آج) ہفتہ کو ساڑھے 11بجے حلف اٹھائے گی۔مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو اپنی آئینی ذمہ داری ادا کرنے کی ہدایت کر دی  پنجاب حکومت نے نومنتخب کابینہ کے حلف کی سمری گورنرہاؤس بھجوا دی جس کے مطابق 22رکنی کابینہ کے حلف کے لیے 6اگست بروز ہفتہ صبح ساڑھے 11 بجے کا وقت طے پایا ہے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان جمعہ کے روز جنوبی پنجاب میں مصروف تھے تاہم لیگی قیادت کے مطابق گورنر پنجاب آج ہفتہ کے روز پنجاب کابینہ کے وزرا ء سے حلف لیں گے مسلم لیگ (ن) کا کہناہے کہ تحریک انصاف کی طرح ملک میں آئینی بحران پیدا نہیں کریں گے  سابق گورنرعمر چیمہ کے غیر آئینی کردار کو تاریخ میں سیاہ باب کے طور پر لیا جائے گا۔

پنجاب کابینہ حلف

مزید :

صفحہ اول -