شہداء کے جنازے میں میری عدم شرکت کو غیر ضروری طور پر متنازعہ  بنایا جا رہا ہے، صدرعلوی

    شہداء کے جنازے میں میری عدم شرکت کو غیر ضروری طور پر متنازعہ  بنایا جا ...

  

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)صدرعارف علوی  نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ 'شہیدوں کے جنازے میں میری عدم شرکت کو  غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جارہا ہے'۔انہوں نے کہا کہ نفرت انگیز ٹوئٹس کی مذمت کرتا ہوں،ٹوئٹس کرنے والے ہماری ثقافت اور مذہب سے واقف نہیں ہیں۔ صدرمملکت نے کہا کہ جب قرآن میں بھی شہادت کا ذکر احترام سے کیا گیا ہے تو ہم ان لوگوں کی قربانی کی بے حرمتی کیسے کر سکتے ہیں؟ تمام پاکستانیوں کی طرح میں نے بھی ساری زندگی شہدا کی تعریف کی ہے۔ جب سے آپ پاکستانی عوام نے مجھے یہ عہدہ امانتاً دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے سیکڑوں شہدا کے خاندانوں سے رابطے کیے ہیں، جنازوں میں شرکت کی ہے اور تعزیت کے لیے ان سے ملاقات کی ہے۔ آپ کی نمائندگی کرتے ہوئے میں یہ کام اپنا فرض سمجھتا ہوں۔ تمام خاندانوں کو اپنے شہدا پر ہمیشہ فخر ہوتا ہے، لیکن ہم سب اس دنیا میں غمگین اور ذاتی نقصان کو تسلیم کرتے ہیں۔صدر نے کہا کہ خصوصی طور پر ان شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کرنا نہایت مشکل کام ہے جہاں ان کے لواحقین میں چھوٹے بچے ہوں۔ مجھے اس بات پہ کوئی شبہ نہیں کہ پاکستان ان کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے ہی محفوظ ہے اوریہی بات میرا پاکستان پر فخر مزید بڑھاتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ اور پائندہ رہے گا،انشاللہ۔

صدرمملکت

مزید :

صفحہ اول -